• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 62701

    عنوان: قرآن پر تو شاید تمام مسلمان فرقوں کا اتفاق ہے کہ یہ ایک ہی کتاب ہے ، لیکن حدیث کی جن کتابوں کو سننی مانتے ہیں ، انہیں شیعہ نہیں مانتے اور جنہیں شیعہ مانتے ہیں انہیں سننی نہیں مانتے ۔ عام مسلمان جو کسی فرقے کو نہیں مانتاہے اسے کیسے پتا چلے گا کہ کونسی حدیث کی کتاب صحیح ہے؟

    سوال: قرآن پر تو شاید تمام مسلمان فرقوں کا اتفاق ہے کہ یہ ایک ہی کتاب ہے ، لیکن حدیث کی جن کتابوں کو سننی مانتے ہیں ، انہیں شیعہ نہیں مانتے اور جنہیں شیعہ مانتے ہیں انہیں سننی نہیں مانتے ۔ عام مسلمان جو کسی فرقے کو نہیں مانتاہے اسے کیسے پتا چلے گا کہ کونسی حدیث کی کتاب صحیح ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 62701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 289-300/H=3/1437-U عام مسلمان کے لیے یہی صورت اسلم ہے کہ اہل حق اہل سنت والجماعت علمائے کرام میں جو متقی پرہیزگار حضرات ہیں ان سے استفادہ کرتا رہے اور دینی رابطہ ان حضرات سے قوی رکھے اور اپنے مناسب حال ہدایات حاصل کرکے اخلاص کے ساتھ عمل کرتا رہے اسی طریق سے ان شاء اللہ صحیح کتب کی طرف بھی رہنمائی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند