• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 62235

    عنوان: کیا برّصغیرکے دیوبندی مسلمانوں اور ساؤتھ افریقہ کے دیوبندی مسلمانوں میں کوئی فرق ہے یانہیں؟ کیابرّصغیر کے دیوبندی مسلمانوں اور امریکہ،انگلینڈ اورباقی دنیا کے دیوبندی مسلمانوں میں کوء فرق ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا برّصغیرکے دیوبندی مسلمانوں اور ساؤتھ افریقہ کے دیوبندی مسلمانوں میں کوئی فرق ہے یانہیں؟ کیابرّصغیر کے دیوبندی مسلمانوں اور امریکہ،انگلینڈ اورباقی دنیا کے دیوبندی مسلمانوں میں کوء فرق ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 62235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 32-17/D=1/1437-U فرق کس اعتبار سے؟ اور کن چیزوں میں؟ اسے واضح کرکے سوال کریں۔ حضرات اکابر دیوبند جو عقیدةً اہل سنت والجماعت کے طریق پر مسلکاً امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے مقلد ومتبع اور مشربًا سلاسل اربعہ (چشتیہ صابریہ، نقشبندیہ مجددیہ، سہروردیہ اور قادریہ) سے ارتباط روحانی اور نسبت باطنی حاصل کرنے والے ولی اللہی فکر کے حامل ہیں ماضی قریب میں اس مسلک اعتدال کے ترجمان وشارح حجة الاسلام مولانا قاسم نانوتوی فقیہ النفس محدث وقت مولانا رشید احمد گنگوہی، شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس اللہ اسرارہم ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند