• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 58514

    عنوان: ہمیں کیوں ایک امام کو ماننا چاہئے ؟ چار امام کو بھی کیوں نہیں؟

    سوال: ہمیں کیوں ایک امام کو ماننا چاہئے ؟ چار امام کو بھی کیوں نہیں؟

    جواب نمبر: 58514

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 499-495/B=6/1436-U

    چاروں اماموں کو برحق ماننا چاہیے، البتہ اتباع اور عمل کسی ایک ہی امام کے قول پر کرناہوگا کیونکہ کیف ما اتفق چاروں امام کا اتباع، یہ اتباع ہوی یعنی خواہش نفسانی کا اتباع ہے جو شریعت کی اصطلاح میں تلفیق کہلاتی ہے جو ممنوع ہے، یہ اتباع شریعت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند