• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 57816

    عنوان: اہل حدیث اور بریلوی کے پیچھے نماز ادا ہوجائے گی؟

    سوال: اہل حدیث اور بریلوی کے پیچھے نماز ادا ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 57816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 271-314/H=4/1436-U جو امام تقلید کو شرک اور مقلدین کو مشرک نہیں گردانتہا، ائمہ مجتہدین اور دیگر اسلاف رحمہم اللہ کے حق میں ہفوات نہیں بکتا اہل حق حقیقی اہل سنت والجماعت اکابر علمائے دیوبند رحمہم اللہ تعالی رحمة واسعہ اور ان کے متبعین کو کافر نہیں کہتا اور مغلظات بکنے سے اپنی زبان کو محفوظ رکھتا ہے تو ایسے بریلوی اور غیرمقلد کے پیچھے کراہت کے ساتھ نماز ہوجاتی ہے، اگر کسی امام کے احوال اور حالاتِ واقعیہ اس کے خلاف ہوں تو اس کے حالات اور عقائد کی تفصیل صاف صحیح اور واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں تب ان شاء اللہ تفصیل کو سامنے رکھ کر مفصل جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند