• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 56958

    عنوان: کیا ہمیں غیر مقلدین کے پیچھے نماز پڑھ لینی چاہئے یا نہیں؟

    سوال: چونکہ ہم جانتے ہیں کہ غیر مقلدایک گمراہ فرقہ ہے، وہ دعوی کرتے ہیں کہ تقلید بدعت اورشرک فی اطاعت رسول ہے ، وہ حنفی کو گالی دیتے ہیں اور حنفی مسائل کاانکار کرتے ہیں، بہرحال وہ ۷۲ گمراہ فرقوں میں سے ایک ہیں۔ کیا ہمیں ان کے پیچھے نماز پڑھنی چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 56958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 260-260/M=3/1436-U

    جو غیرمقلد، تقلید کو شرک وبدعت سمجھتا ہے اور حنفیوں کو گالی دیتا ہے اور طہارت ونماز کے ضروری مسائل میں حنفی مذہب کی رعایت نہیں کرتا، ایسے غالی اورمتعصب امام کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند