• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 50203

    عنوان: میں نے بریلوی مسلک کو چھوڑ کر اہل سنت والجماعت کو اختیار کیا ہے اور بریلوی مسلک کی بدعات سے بھی توبہ کی ہے پلیز مجھے بتائیں کہ اب مجھے کون سی چیزوں سے احتیاط کرنی ہے اور کونسی چیزوں کو اختیار کرنا ہے۔

    سوال: میں نے بریلوی مسلک کو چھوڑ اہلسنت والجماعت کو اختیار کیا ہے اور بریلوی مسلک کی بدعات سے بھی توبہ کی ہے پلیز مجے بتایں کے اب مجے کون سے چیزوں سے احتیاط کرنی ہے اور کونسی چیزوں کو اختیار کرنا ہے

    جواب نمبر: 50203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 176-176/M=2/1435-U آپ نے بہت اچھا کیا کہ بریلوی مسلک سے توبہ کرکے مسلک اہل سنت والجماعت کو اختیار کرلیا، اللہ تعالیٰ آپ کو اس پر استقامت نصیب کرے، آئندہ آپ فرائض وواجبات اور سنن ومستحبات کی پابندی رکھیں اور حرام ومکروہات اور بدعات وخرافات سے کلی اجتناب کریں، آپ کو کسی چیزکے بارے میں شبہ ہو تو مقامی اہل حق عالم یا مفتی صاحب سے رجوع کرلیا کریں اور ان سے مسئلہ معلوم کرکے عمل کیا کریں۔ =============== نوٹ: اگر آپ اردو پڑھنا جانتے ہیں تو تعلیم الدین، حیاة المسلمین، بہشتی زیور حاصل کرکے پڑھ لیں اور اس میں جو سمجھ میں نہ آئے کسی سمجھ دار صحیح العقیدہ شخص یا کسی عالم سے سمجھ لیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند