• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 4944

    عنوان:

    کیا چار مذہب حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی کی اقتداء کرنا ضروری ہے؟ (۲) کیا میلاد النبی ﷺ منا سکتے ہیں؟ منا سکتے ہیں تو دلیل بتائیں، اور اگر نہیں منا سکتے تو بھی دلیل بتائیں؟ برائے کرم میرے اس سوال کا جواب ذرا جلدی دیں، مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 849=993/ ب

    ان چاروں فقہاء کرام کے علاوہ کسی اور کا مذہب چونکہ مدون نہیں ہے، لہذا ان چاروں زمانوں میں سے کسی ایک کے مذہب کی اقتداء ضروری ہے۔ ورنہ جاد ہٴ مستقیم سے ہٹنے کا قوی امکان ہے۔
    (۲) خیرالقرون کے دور سے لے کر چھٹی صدی تک اس کا کوئی وجود دور دور تک نہیں ملتا ہے۔ نیز اس میلاد مروجہ میں بہت سارے خرافات پیدا ہوگئے ہیں جیسے (۱) تعیین یوم۔ (۲) شیرینی کو ضروری قرار دینا (۳) عورت و مرد کا اختلاط۔ جس کے عدم جوازمیں کوئی کلام ہی نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند