• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 48096

    عنوان: کیا اہل حدیث غیر مقلد ہیں؟

    سوال: (۱) کیا اہل حدیث غیر مقلد ہیں؟ (۲) اگر ہاں تو کیا ان کے پیچھے ہماری نماز صحیح ہوگی؟ اور (۳) بریلوی کے پیچھے ہماری نماز کیسی ہوگی ؟ میں حنفی دیوبندی ہوں۔

    جواب نمبر: 48096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1323-1308/N=11/1434-U (۱) جی ہاں! جو لوگ ہمارے زمانہ میں اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے ہیں اور ائمہ اربعہ میں سے کسی کی تقلید نہیں کرتے ہیں بلکہ از خود قرآن وحدیث سمجھ کر اپنی فہم کے مطابق شریعت پر عمل کی آزادی کے قائل ہیں وہ غیر مقلد ہیں۔ (۲) غیر مقلدین چونکہ گمراہ اور اہل السنة والجماعت سے خارج ہیں اس لیے ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، اور اگر کسی نے ان کے پیچھے نماز پڑھ لی تو کراہت تحریمی کے ساتھ ادا ہوجائے گی بشرطیکہ اس کی جانب سے حنفی مسلک کے مطابق نماز کو فاسد کرنے والی کوئی چیز نہ پائی گئی ہو۔ (۳) بریلوی لوگ یعنی احمد رضا خاں کے متبعین بھی گمراہ اور اہل السنة والجماعت سے خارج ہیں،ان میں سے جن لوگوں کے عقائد کفر تک پہنچے ہوئے نہ ہوں ان کے پیچھے نماز کراہت تحریمی کے ساتھ ادا ہوجاتی ہے اور جس کے عقائد کفریہ تک پہنچے ہوئے ہوں اس کے پیچھے نماز بالکل جائز نہیں، نماز ادا نہ ہوگی، دوبارہ پڑھنی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند