• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 45886

    عنوان: غیر مقلد بننا کیسا ہے؟کیوں کہ حنفی ، شافعی وغیرہ بھی فرقے ہیں نا؟

    سوال: غیر مقلد بننا کیسا ہے؟کیوں کہ حنفی ، شافعی وغیرہ بھی فرقے ہیں نا؟

    جواب نمبر: 45886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1049-1049/M=9/1434 حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی یہ چاروں مسالک برحق اور اہل سنت والجماعت میں داخل ہیں، انکی بنیاد قرآن وسنت، اجماع اور قیاس پر ہے، ان مذاہب اربعہ کے متبعین حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام کی راہ پر قائم ہیں، ان سے خروج کرنا اور غیرمقلدیت کی راہ اختیار کرنا اتباع ہوی اور نفسانیت ہے جو شرعاً مذموم ہے، غیرمقلد بننا خود کو اہل سنت والجماعت سے خارج کرنا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند