• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 41625

    عنوان: تقلید

    سوال: لوگ تقلید سے کیوں گھرے ہوئے ہیں.جتنے بھی علما ہیں وہ کسی نا کسی امام کی تقلید کو فولّو کرتے ہیں۔سبھی مذھب کے علما تقلید کو جایز قرار دیتے ہیں اور جو کسی ایک امام کی تقلید نہیں کریگا تو اسکی اتبع کرنا ناجایز ہے۔ میرا سوال یہ ہے کی سبھی علما کس بنیاد پر یہ فیصلہ کرتے ہے اور کیا ان کی دلیل قران اور سنّت سے ثابت ہوتی ہے یا ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر حکم دیا بھی ہے تو وہ حدیث ہمیں فراہم کر دیجیے تاکہ مجھے کچھ رہنمایی مل جائے.

    جواب نمبر: 41625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1461-936/L=11/1433 تقلید کے بارے میں تفصیل کے ساتھ جاننے کے لیے آپ کو ایک چھوٹی سی کتاب ”تقلید کی شرعی حیثیت“ مولف مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم کا مطالعہ کریں، ان شاء اللہ اس کتاب کے مطالعہ سے آپ کو پوری تفصیل معلوم ہوجائے گي، کچھ جوابات آپ کو دارالعلوم کی ویب سائٹ پر بھی مل سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند