• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 3909

    عنوان:

    مجھے یہ معلوم نہیں کہ چاروں اماموں کے درمیان کیا اختلاف ہے اور یہ کب شروع ہوا۔ (۱) میرے آبااور اجداد حنفی رہے ہیں تو کیا میرے لیے بھی حنفی ہونا ضروری ہے؟ (۲) دوسرے اماموں کے متبعین کے طریقے عمل کیاہیں کہ مجھے آپ کے مطابق اتباع نہیں کرنا نہیں چاہئے؟ (۳) کیا قرآن کریم کے علاوہ کوئی مستند کتاب ہے جس کا میں مطالعہ کروں تاکہ میرے شکوک کا ازالہ ہوسکے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 25/ ب= 25/ ب

    قرآن کے احکام میں اور صحیح احادیث سے ثابت شدہ احکام میں ائمہ کا کوئی اختلاف نہیں۔ اسی طرح عقائد میں کوئی اختلاف نہیں۔ البتہ قرآن و حدیث سے جو مسائل ان ائمہ اربعہ مجتہدین نے استنباط کیے ہیں، ان میں اختلاف ہے۔ اور ایسے مسائل ان گنت اور بے شمار ہیں۔ یہ استنباطات و اختلافات ان ہی ائمہ کے دور سے شروع ہوئے۔

    (۲) کیا آپ کے اندر اجتہاد کے تمام شرائط و اوصاف پائے جاتے ہیں؟ اگر نہیں پائے جاتے تو مسائل مستنبطہ مختلفہ کسی ایک امام کی تقلید کرنا لازمی اور ضروری ہے۔

    (۳) مقصد سوال واضح نہیں ہے۔ اسے وضاحت سے تحریر فرمائیں۔

    (۴) اتنی اہم اور باریک چیزیں محض مطالعہ سے سمجھ میں نہیں آئیں گی۔ آپ باقاعدہ کسی مستند و معیاری مدرسہ میں اصول کے ساتھ عالمیت و فاضلیت کا پورا کورس پڑھیں۔ عالم و محقق بننے کے بعد ہی ان اختلافات کو صحیح اور بجا طور پر سمجھ سکیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند