• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 37629

    عنوان: دوسرے مذہب جیسے شافعی ، مالکی، حنبلی وغیرہ امام کے پیچھے با جماعت نماز عصر

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک حنفی ہوں، کیا میں دوسرے مذہب جیسے شافعی ، مالکی، حنبلی وغیرہ امام کے پیچھے با جماعت نماز عصر پڑھ سکتا ہوں؟ کیونکہ ان کے یہاں وقت نماز عصر بہت پہلے شروع ہو جاتا ہے جیسے کہ غیر مقلّدین ، کیا یہ مسائل سعودی عرب میں لاگو ہوں گے یاصرف ہند میں؟ کیونکہ کچھ لوگ کہتے ہیں سعودی عرب میں مسائل مختلف ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 37629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 466-388/B=4/1433 آپ شافعی، مالکی حنیلی امام کے پیچھے عصر کی نماز ایک مثل پر پڑھ سکتے ہیں، حنفی مسلک میں بھی ایک مثل پر نماز پڑھ لینا درست ہے، یہ مسئلہ سعودیہ کے ساتھ خاص نہیں ہے، ہندوستان میں ایسا موقعہ آجائے تو یہاں بھی کبھی ایک مثل پر پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند