• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 176911

    عنوان: حنفی شخص كا غیر مقلد امام کے پیچھے غیر مقلدین كی طرح نماز ادا کرنا؟

    سوال: اگر کوئی دیوبند مسلک سے تعلق رکھنے والا اہلحدیث امام کے پیچھے اہلحدیثوں کے طریقے سے، اور حنفی امام کے پیچھے حنفیوں والے طریقے سے نماز ادا کرتا ہو تونماز ہو جا ئے گی ؟

    جواب نمبر: 176911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 614-567/M=06/1441

    حنفی شخص، غیر مقلد امام کے پیچھے غیر مقلدین کے طریقے پر کیوں نماز ادا کرتا ہے؟ یہ طریقہ بُرا ہے، حنفی شخص کو حنفی مسلک کے مطابق نماز ادا کرنی چاہئے، فروعی مسائل میں اپنے متعین امام کی تقلید لازم ہے، اگر غیر مقلد امام کے پیچھے نماز پڑھنے کی نوبت آجائے اور امام فروعی مسائل میں احناف کے مسلک کی رعایت کرنے والا ہو، تقلید کو شرک نہ سمجھتا ہو تو اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی بشرطیکہ کوئی مفسد اَمر نہ پایا جائے لیکن حنفی کو اس وقت بھی حنفی مسلک کے مطابق ہی نماز ادا کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند