• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 174462

    عنوان: كسی شخص كا چاروں مسلك كے مطابق عمل كرنا؟

    سوال: کیا کوئی شخص چاروں امام کے فقہ کے مسئلوں پر عمل کرسکتاہے؟یا صرف ایک ہی امام کے پیچھے چلنا ضروری ہے؟ کیا کوئی شخص امام ابو حنیفہ کے مسلک پر چل کر نمازمیں رفع یدین اور وتر کی نماز کو دو سلام کے ساتھ پڑھ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 174462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 298-263/H=03/1441

    ایک شخص کے لئے چاروں امام کے مسلک پر عمل کرنا جائز نہیں ہے، بلکہ کسی ایک امام ہی کی تقلید واجب ہے اس لئے کہ اگر ایک امام کی تقلید کو ضروری نہ قرار دیا جائے تو انسان خواہشاتِ نفسانیہ میں مبتلا ہو جائے گا، بایں طور کہ پیش آمدہ جس مسئلہ میں اس کو جس مسلک پر عمل کرنے میں آسانی ملے گی، اس پیش آمدہ میں اس مسلک پر عمل کرے گا تو اس سے وہ خواہشاتِ نفسانیہ پر عمل کرنے والا ہوگا، دین پر عمل کرنے والا نہ ہوگا اور تقلید شخصی کا وجوب اجماع سے ہے، لہٰذا کسی حنفی کے لئے نماز میں رفع یدین اور وتر کی نماز کو دو سلام سے پڑھنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند