• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 171799

    عنوان: ائمہ حرمین کے مسلک اور تقلید کے متعلق سوالات

    سوال: مسجد نبوی اور مسجد حرام کے آئمہ و علماء کا مسلک کیا ہے ؟ خصوصاً تقلید کے حوالے سے ان کی رائے کیا ہے ؟ اور "کسی امام کی تقلید نہیں کرنی چاہیے" یہ موقف غیر مقلدین نے کس کی تقلید کر کے اپنایا ہے ؟

    جواب نمبر: 171799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:953-795/N=12/1440

    (۱): حرمین شریفین (مسجد حرام اور مسجد نبوی زادھما اللہ شرفاً وعظمةً) کے ائمہ کرام کا مسلک -میرے علم کے مطابق- حنبلی ہے۔

    (۲):جب وہ خود حنبلی ہیں تو وہ مقلد ہوئے، پس ان کا موقف بھی یہی ہوگا۔

     (۳): غیر مقلدین نے عدم تقلید کی رائے ابن حزم وغیرہ کی تقلید میں اختیار کی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند