• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 160814

    عنوان: غیر مقلد کے لیے دعائے مغفرت کرنا؟

    سوال: مولانا صاحب مجھے آپ سے غیر مقلدین کے بارے میں فتوی چاہئے کہ اگر کوئی غیر مقلد فوت ہوجائے تو کیا اس کے لئے مغفرت کی دعا کر سکتے ہیں یا نہیں؟ برائے مہربانی اس سلسلے میں قرآن وحدیث کے ساتھ جواب ملاحظہ کیجئے ؟

    جواب نمبر: 160814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 823-722/D=8/1439

    جی ہاں وہ مسلمان ہیں ان کی نماز جنازہ پڑھی جائے ان کے لئے دعاء مغفرت بھی کی جائے گی اور دل چاہے تو ایصال ثواب بذریعہ تلاوت قرآن وغیرہ بھی کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند