• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 147757

    عنوان: امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کتنے مسائل مرتب کیے؟

    سوال: حضرت پوچھنا یہ تھا کہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فقہ کے کتنے مسائل مرتب کئے ؟ میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ 1270،000 لیکن اب حوالہ یاد نہیں۔

    جواب نمبر: 147757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 490-488/SN=5/1438

    مذکور فی السوال تعداد کا ذکر تو ہمیں نہیں ملا؛ البتہ خوارزمی نے بیان کیا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے تراسی ہزار مسئلے مرتب کیے جن میں سے اَڑتیس ہزار کا تعلق عبادات سے تھا اور باقی کا معاملات سے، اور موفق رحمہ اللہ نے لکھا کہ ان کے مرتب کردہ مسئلے پانچ لاکھ تک پہنچ گئے تھے۔ ثانی الذکر تعداد غالباً آخری عمر کی ہے اور اول الذکر اس سے پہلے کسی زمانے کی۔ (دیکھیں: امام ابوحنیفہکی تدوین قانون اسلامی، موٴلفہ: ڈاکٹر محمد حمید اللہ، ط: سندھ، کراچی)۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند