• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 146668

    عنوان: تقلید امام سیوطی؟

    سوال: غیرمقلدین امام جلال الدین السیوطی رحمہ اللہ کے اس قول سے تقلید کا رد کرتے ہیں: امام جلال الدین السیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ کہنا واجب ہے کہ ہروہ شخص جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی دوسرے امام سے منسوب ہوجائے، اس انتساب پر وہ دوستی رکھے اور دشمنی رکھے تو یہ شخص بدعتی ہے۔ اہل سنت والجماعت سے خارج ہے چاہے (انتساب) اصول میں ہو یا فروع میں۔ (الکنز المدفون والفلک المشحون ص ۱۴۹) برائے مہربانی اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 146668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 237-352/B=4/1438

    علامہ جلال الدین سیوطی کی جو بات آپ نے نقل فرمائی ہے ان کی اصل عبارت عربی میں من وعن نقل کرکے ارسال کریں اور دو چار سطریں پہلے کی اور دوچار سطریں بعد کی عربی عبارت بھی تحریر فرمائیں۔ اس کے بعد جواب لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند