• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 146049

    عنوان: اہل سنت ہونے کی علامت

    سوال: کاندھیلوی صاحب لکھتے ہیں کہ"علامہ سخاوی نے امام زین العابدین سے نقل کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا اہل سنت ہونے کی علامت ہے "برائے مہربانی حوالہ عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 146049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 140-165/B=2/1438

    جی ہاں شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا مہاجر مدنی رحمہ اللہ نے فضائل درود میں ص: ۸/ پر یہ بات لکھی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سب سے بڑے محسن ہیں، ان پر کثرت سے ہمیں درود پڑھنا چاہئے اور اہتمام اور مداومت کے ساتھ پڑھنا چاہئے۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کی علامت ہے مگر درود شریف محض دکھاوے کے لیے نہیں پڑھنا چاہئے یا نمازوں کے بعد زور سے گا گا کر نہیں پڑھنا چاہئے یا وعظوں کے درمیان وقفہ وقفہ کرکے زور سے پڑھنا یہ سب ریاکاری او رمحض دکھاوے کے لیے ہے درود شریف کو تنہائی میں یکسوئی کے ساتھ آہستہ آہستہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پورا دھیان کرکے کم از کم صبح ۳۰۰/ مرتبہ او رشام میں ۳۰۰/ مرتبہ ہر روز پوری پابندی کے ساتھ پڑھنا چاہئے اس سے زیادہ جس قدر چاہے پڑھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اتنا ہی قرب حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند