عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 1191
حرمین شریفین کے ائمہ حضرات کیا ائمہ اربعہ کے مقلدہوتے ہیں یا اہل حدیث؟
حرمین شریفین کے ائمہ حضرات کیا ائمہ اربعہ کے مقلدہوتے ہیں یا اہل حدیث؟ اگر اس سلسلے میں آپ کے پاس کوئی دلیل ہو تو از راہ کرم اسے پیش فرمائیں۔ میرے ایک دوست کا کہنا ہے کہ وہ اہل حدیث ہیں لیکن سیاسی بنیادوں پر حنبلی ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔
جواب نمبر: 1191
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 510/ن = 498/ن)
عرب ممالک میں اہل حدیث نام کا مسلمانوں کا کوئی فرقہ نہیں پایا جاتا ہے، وہاں ایک دوسرا فرقہ ہے سلفی جو مسلکاً حنبلی ہوتے ہیں اور یہاں کے اہل حدیث اور ان میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھی کے پاس ائمہ حرمین کے اہل حدیث ہونے پر کوئی معتبر دلیل ہو تو آپ ان سے ان کے دعویٰ پر دلیل طلب فرمائیں لقولہ علیہ السلام: البیّنة علی المدّعي (الحدیث) یا خود ائمہ حرمین شریفین سے ان کے مسلک کے متعلق تحقیق فرمالیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند