• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 9564

    عنوان:

    اگر ایک شخص یہ کہے کہ وہ اس لڑکی کے علاوہ اگر کسی اور لڑکی کے ساتھ شادی کرے تو اُس لڑکی پر طلاق ہو۔ تو کیا اگر وہ شخص اس لڑکی کے علاوہ کسی اور کے ساتھ شادی کرلے توکیا وہ لڑکی اس پر مطلقہ ہوجائے گی یا کہ نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2519=2072/ ب

    جی ہاں! اس لڑکی کے علاوہ کسی اور لڑکی سے شادی کرنے کے بعد وہ لڑکی احناف کے نزدیک مطلقہ ہوجائے گی۔ جب شرط و جزا کے درمیان مناسبت اور کوئی تعلق نکاح کا پایا جائے تو اس مناسبت کی وجہ سے شرط کے پائے جاتے ہی جزا بھی یعنی طلاق بھی پائی جائے گی۔ اور وہ لڑکی مطلقہ ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند