معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 9149
اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو مسجد میں کھڑے ہوکر تین دفعہ یہ کہے کہ میں نے اس کو طلاق دی تو کیا اس کی بیوی پر طلاق واقع ہوجائے گی؟
اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو مسجد میں کھڑے ہوکر تین دفعہ یہ کہے کہ میں نے اس کو طلاق دی تو کیا اس کی بیوی پر طلاق واقع ہوجائے گی؟
جواب نمبر: 914901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1185=1185/ ل
اگر طلاق کی نسبت واضافت اپنی بیوی کی طرف کرکے کہتا ہے کہ میں نے اس کو طلاق دی، یا بیوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مذکورہ لفظ کہتا ہے اور مرد کو اس کا اقرار بھی ہے کہ میں نے ایسا تین مرتبہ کہا ہے، تو اس کی بیوی پر تین طلاق واقع ہوگئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک آدمی کو اس کے والد اور بھائی نے بہت مارا،اور چونکہ وہ انھیں اپنی بیوی کو چھوڑ دینے کی دھمکی دیا کرتا تھا۔ مار مار کر اس سے کہا گیا کہ اگر تو اپنی بیوی کو چھوڑنا چاہتا ہے تو ابھی بول، اس طرح مار مار کر اس کے غصہ کو بڑھایا گیا یہاں تک کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ اب وہ اپنے کئے پر کافی شرمندہ ہے اور جاننا چاہتا ہے کہ ایسی حالت میں جب کہ اسے دوسروں کی جانب سے بھڑکاکر طلاق دلائی گئی تو یہ طلاق ہوئی یا نہیں؟
1865 مناظرجس كا شوہر لاپتہ ہو وہ عورت كیا كرے؟
17902 مناظرمیری بیوی میری ساس کے گھر میں رہتی تھی۔ میں نے اس سے کہا کہ میں اس سے خوش نہیں ہوں۔ اس نے مجھ سے کہا کہ اگر میں خوش نہیں ہوں تو اس کو طلاق دے دوں۔ بعد میں میں نے سوچا کہ میں طلاق کے کاغذات بناؤں گا اور اس پر دستخط کروں گا اور اس سے پوچھوں گا کہکیا وہ واقعی طلاق چاہتی ہے، چوں کہ میں اس بات سے واقف تھا کہ وہ طلاق نہیں چاہتی ہے۔ میں اس بات سے بے خبر تھا کہ اگر لکھ کر کے بھی طلاق دی جائے تب بھی واقع ہوجاتی ہے۔ جب میں نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کردئے تب مجھے یہ بات معلوم ہوئی۔ میں نے کاغذات پر دستخط کرتے وقت طلاق کی نیت بالکل نہیں کی تھی۔ میں نے سوچا کہ کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد طلاق کے واقع ہونے کے لیے مجھے اپنی بیوی کے سامنے لفظ? طلاق? کہنا پڑے گا۔ اب میں بالکل پریشان ہوں کیوں کہ میں اس کو کبھی طلاق نہیں دینا چاہتا تھا۔ یہ سب طلاق کے واقع ہونے کے بارے میں علم نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ میری مدد کریں اور مجھے بتائیں کہ کیا یہ طلاق واقع ہوگئی؟
3368 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ طلاق لکھ کر دی جائے یا سامنے بولی جائے تو ہو جاتی ہے؟ کیا ذہن میں سوچنے سے بھی ہو جاتی ہے یا نہیں؟ میرے ساتھ گزشتہ چند مہینوں سے میری اور میری بیوی کے درمیان کچھ مسئلہ چل رہا ہے۔ تو میں کبھی کبھی ذہن میں ہی سوچتا ہوں کہ اس کو طلاق دے دوں گا اگر نہیں سمجھی.... اس طرح ذہن میں مختلف خیالات آتے رہتے ہیں... تو کیا اس سے شادی میں کچھ فرق پڑتا ہے؟ اور ایک بار میری بیوی ناراض ہوکر چلی گئی تھی اس بیچ میرے بیٹے کی طبیعت بہت خراب ہوگئی تھی مگر وہ آنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ میں جب اسپتال میں دیکھنے گیا اپنے بیٹے کو تو اس کی حالت دیکھ کر میں اپنی بیوی کو بولا کہ دل تو کرتا ہے کہ تم کو اس وقت طلاق دے دوں۔ اس کے بارے میں بھی بتائیے گا۔
6287 مناظرشہناز ایک شوہر کی بیوی ہوتے دوسرے شوہر سے نکاح کی دعوت قبول کی شوہر پر ایک جھوٹا مقدمہ کر دیا۔ اب مقدمہ جب واپس لے گی کہ شوہر اسے طلاق دے۔ کیا کیا جاوے؟
2287 مناظر