• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 8572

    عنوان:

    ایک آدمی کو اس کے والد اور بھائی نے بہت مارا،اور چونکہ وہ انھیں اپنی بیوی کو چھوڑ دینے کی دھمکی دیا کرتا تھا۔ مار مار کر اس سے کہا گیا کہ اگر تو اپنی بیوی کو چھوڑنا چاہتا ہے تو ابھی بول، اس طرح مار مار کر اس کے غصہ کو بڑھایا گیا یہاں تک کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ اب وہ اپنے کئے پر کافی شرمندہ ہے اور جاننا چاہتا ہے کہ ایسی حالت میں جب کہ اسے دوسروں کی جانب سے بھڑکاکر طلاق دلائی گئی تو یہ طلاق ہوئی یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1909=1789/د

    جب زبان سے کہہ دیا تو طلاق پڑگئی، جیسی کہا ہے ویسی پڑی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند