معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 7706
میرا سوال یہ ہے کہ اگر شوہر اور بیوی کی لڑائی ہورہی ہو اور بیوی کہے کہ میں تم جیسے کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی اور شوہر کہہ دے کہ میری طرف سے بس اتنا ہی ، آگے کچھ نہ کہے تو کیا اس طرح کہنے سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟

جواب نمبر: 7706
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1555=1472/ د
شوہر اور بیوی کے درمیان طلاق و علاحدگی سے متعلق صرف مذکورہ مکالمت ہوئی شوہر نے مذکور جملے سے زائد کچھ اور نہیں کہا تو اس قدر بات سے کوئی اثر نکاح پر نہیں پڑا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند