• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 69097

    عنوان: ایک نشست میں تین طلاق دینا؟

    سوال: (۱) میں نے اپنی بیوی سکینہ کو اپنی ماں بھائی اور بیوی کے والدین اور دو پڑوسیوں کی موجودگی میں اپنی پوری ہوش وحواس میں طلاق کی نیت سے اپنی بیوی کو ایک نشست میں تین طلاق دیں، قرآن وحدیث کی روشنی میں احقر کو جواب مطلوب ہے۔ (۲) اس واقعہ کو ہوئے دو برس ہوچکے ہیں، اب ہم دونوں (ندیم اور سکینہ) ازدواجی تعلقات دوبارہ قائم کرنا چاہتے ہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69097

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1022-1011/Sd=1/1438 (۱، ۲) اگر آپ کو اقرار ہے کہ آپ نے اپنی بیوی کو ایک نشست میں تین طلاق دیدی ہے، تو بلا شبہہ آپ کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اور بیوی مغلظہ بائنہ ہوگئی، اب حلالہ شرعی کے بغیر آپ کا مطلقہ کے ساتھ رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند