• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 6891

    عنوان:

    تحریری طلاق کی کیا شرطیں ہیں؟

    سوال:

    تحریری طلاق کی کیا شرطیں ہیں؟

    جواب نمبر: 6891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 806=806/ م

     

    تحریری طلاق دینے کی شرط یہ ہے کہ بیوی سامنے موجود نہ ہو، تحریری طلاق شوہر خود لکھے، یا دوسرے سے لکھوائے اوراس پر شوہر اپنا دستخط یا مہر وغیرہ ثبت کردے، دونوں صورت میں طلاق واقع ہوجاتی ہے، شوہر نے تحریری طلاق نامہ بیوی کے پاس بھیجا اور اس میں یہ شرط لگادی کہ میرا خط جب پہنچ جائے تو تم پر طلاق، ایسی صورت میں خط پہنچنے پر طلاق واقع ہوگی۔ اور اگر طلاق کو خط پہنچنے پر معلق نہیں کیا تھا تو جس وقت طلاق کا لفظ لکھا، اسی وقت طلاق پڑگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند