• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 68605

    عنوان: طلاق دینے کے کیا شرائط ہیں؟۔

    سوال: طلاق دینے کے کیا شرائط ہیں؟براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 68605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1211-1127/B=12/1437

    جب میاں بیوی میں نبھاوٴ ناممکن ہوجائے اور مصالحت کی تمام کوششیں ناکام ہو جائیں تو اخیر میں بدرجہ مجبوری اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے یا بیوی بدکار و بدچلن نکل آئے اور لاکھ سمجھانے کے باوجود نہ مانے یا بدزبان ہو اور ذرا بھی شوہر کا ادب و لحاظ نہ کرے تو ان حالات میں شوہر اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند