• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 68001

    عنوان: کیا پہلی طلاق کے بعداسی جوڑے کو نکاح کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا پہلی طلاق کے بعداسی جوڑے کو نکاح کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟اور دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی بھی صورت حال میں دو طلاق کے بعد اسی جوڑے کو نکاح کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 68001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 783-783/B=11/1437

    اگر ایک طلاق صریح دی ہے تو عدت کے اندر رجعت کرلینا کافی ہے نکاح کی ضرورت نہیں، دو طلاق صریح میں بھی یہی حکم ہے۔ البتہ عدت گذر جانے کے بعد چونکہ بائنہ ہوجاتی ہے لہذا اس صورت میں نکاح جدید کرنا ضروری ہے، اور تین صریح طلاق کے بعد حلالہ کے سوا اور کوئی صورت نہیں بنتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند