• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 67831

    عنوان: خواب میں طلاق دینے سے نکاح میں کچھ فرق پڑتا ہے کیا ؟

    سوال: خواب میں طلاق دینے سے نکاح میں کچھ فرق پڑتا ہے کیا ؟ براہ کرم مشورہ دیں ۔ دو الگ الگ خواب میں ایک شخص نے طلاق دی، کیوں اِس طرح کے خواب اُسے بار بار آتے ہیں۔ الحمدللہ میاں بیوی دونوں ایک دوسرے سے خوش ہیں اور بہت محبت کرتے ہیں، شادی کو ہوئے صرف چار مہینے ہوئے ہیں۔ براہ مہربانی اس خواب کی تعبیر بیان کریں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 67831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1044-1033/H=10/1437 خواب کی تعبیر یہ ہے کہ ادائے حقوق میں خواب دیکھنے والے شخص سے کوتاہی ہورہی ہے اس کو چاہئے کہ بیوی نیز اور بھی دیگر لوگوں بلکہ اللہ پاک کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی سے اپنی اصلاح کرے ہر معاملہ میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند