معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 67729
جواب نمبر: 6772901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1095-1060/H=10/1437 شوہر کو اگر اقرار ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو موبائل فون پر ایس ایم ایس کر کے تین طلاق دیدیں تو اس کا حکم یہ ہے کہ تینوں طلاق واقع ہوکر بیوی حرام ہوگئی شوہر کو حقِّ رجعت اور تجدید نکاح بغیر حلالہٴ شرعیہ کا استحقاق ختم ہوگیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر کوئی عورت اپنے ذہنی توازن کے بگڑجانے کی وجہ سے دس سالہ شادی شدہ ناخوش گوار زندگی میں وزنی چیز اٹھا کربہت سے اسقاط کرائی ہوتو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ وہ اپنے شوہر کے جسمانی موجودگی کو ناپسند کرتی ہے، اس نے اپنی حرکتوں پر کنٹرول کرنے کی بہت کوشش کی ہے ، لیکن سب بیکار۔اس ذہنی عدم توزن اور بے چینی کی وجہ سے کیا اسے نکاح بر قرار رکھنا جائزہے؟یا اسے خلع کرا لینا چاہئے اور حرام کاموں سے بچنا چاہئے؟
2122 مناظرمیرے اور میرے شوہر کے درمیان اکثر ناراضگی
ہونے پر ہم لوگ کہہ دیتے ہیں کہ اب میرے پاس مت آنا وہ کہتے ہیں نہیں آؤں گا۔ اس
کے بعد ہم لوگوں کی ناراضگی دور ہونے پر ہم پھر ملتے ہیں تو کیا یہ گناہ ہوگا؟ اگر
ہاں، تو اس کا کفارہ کیا ہے؟
میرا
تعلق کراچی شہر سے ہے میرے ایک عزیز نے نشہ کیا ہوا تھا اور اسی نشہ کی حالت میں
انھوں نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی۔ کیا اس سے طلاق واقع ہوگئی حالانکہ وہ اپنے
ہوش میں نہیں تھے نشہ میں تھا اس کو نہیں پتہ تھا کہ وہ کیا کررہا ہے؟
حضرت
میری شادی دو سال پہلے ہوئی تھی ہم دونوں میں بہت پیار تھا میں کویت میں نوکری
کرتاہوں میرے دشمنوں نے میری بیوی کو کچھ کروا دیا اور اس نے مجھ سے طلاق دینے کو
کہا، لیکن میں نے اس کو منع کیا، مگر میری سسرال والے مجھے فون پر دھمکی دینے لگے
کہ ہم تم سب کو تھانے میں بند کروادیں گے۔ ان کی دھمکی میں آکر میں نے ایک بار ان
کو فون پر طلاق بولا۔ اس وقت وہاں میرے والد اور کچھ لوگ تھے ،اور میرے سسرال والوں
نے ایک پیپر پر میرے والد صاحب سے دستخط لے لیا۔ لیکن میں نے ایک دن بعد اپنی بیوی
کو فون کیا اس نے مجھ سے بات نہیں کی۔ میں اس کو روز ایس ایم ایس کرتاہوں کہ مجھ
سے بات کرو مگر وہ بات نہیں کرتی۔ اس بات کو ایک سال ہوگیا ہے، میں اس کو بہت پیار
کرتاہوں اس کے بنا نہیں رہ سکتا ۔آپ مجھے اس کا جواب دیں کہ یہ طلاق ہوئی یا نہیں
،میں نے مہربھی ادا کردی ہے؟