• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 67439

    عنوان: طلاق سے متعلق وسوسے آئیں تو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: اگر کسی شادی شدہ شخص کے ذہن میں طلاق کے متعلق بار بار بلکہ ہر بات پہ جو اس کی زبان سے نکلتی ہے وہ سوچتاہے ، وسوسہ آئے تو وہ شخص کیا کرے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 67439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 910-894/Sd=11/1437 وسوسہ کا علاج یہی ہے کہ اُس کی طرف دھیان ہی نہ دیا جائے، وسوسہ کے وقت ”لا حول ولا قوة الا باللہ“ پڑھ لیا جائے۔ طلاق کے متعلق محض سوچنے سے یا ذہن میں طلاق کا وسوسہ آنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند