• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 5244

    عنوان:

    میری بیگم مجھ سے خلع مانگ رہی ہے ۔ وہ کہہ رہی ہے میں تم سے شادی نہیں کرنا چاہ رہی تھی۔ وہ شادی سے پہلے کسی لڑکے سے محبت کرتی تھی اب اس لڑکے کا محبت کا خط ہمارے گھر سے نکلا ہے۔ اب وہ خلع مانگ رہی ہے ۔ میں اس سے خلع کے بدلہ رقم کا مطالبہ کرسکتا ہوں کہ تم شادی نہیں کرنا چاہ رہی تھی اس بنیاد پر۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 785=717/ د

    آپ بیوی کو ادائیگی حقوق کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں، لیکن بیوی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور خلع مانگ رہی ہے تو آپ مہر کی معافی اور زمانہٴ عدت کے نفقہ کی معافی کی شرط پر خلع کرسکتے ہیں، اوراگر مہر آپ ادا کرچکے ہیں تو اس کے واپسی کی شرط پر خلع کرسکتے ہیں۔ یہ رقم آپ کے لیے جائز ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند