• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 4834

    عنوان:

    زید کے طلاق دینے کے بعد، سارہ (بیوی) اور لڑکی حیا زید کے والدین کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں رہتے ہیں۔جب کہ زید ایک دور کے شہر میں کام کرتا ہے اوروہیں رہتا ہے۔اب ان دونوں کواپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے، اور لڑکی حیاء ، پر ان کی جدائی کے برے اثر کی وجہ سے حلالہ کرنا چاہتے ہیں (غیر منصوبہ بند طریقہ سے)۔ لیکن ان کے والدین ان کے خلاف ہیں۔ سارہ کے والدین کہتے ہیں کہ یہ شریعت کے مطابق جائز نہیں ہے۔ زید کے والدین کہتے ہیں کہ اگر چہ غیر منصوبہ بند طریقہ پر حلالہ شریعت میں جائز ہوسکتا ہے، لیکن دوسرے سماجی وجوہات کی بناء پر وہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ بڑی سماجی وجہ یہ ہے کہ اس حلالہ کا منفی اثر ان کی خاندان کی دوسری لڑکیوں کی شادی کی تجویز پر پڑے گا، نیز ان کی لڑکی حیاء کی نفسیات اور زندگی پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔لیکن دوسرے رشتہ داروں اور دوستوں سے بحث و مباحثہ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس طرح کے منفی سماجی اثر ظاہر نہیں ہوں گے اوریہ بہت اہم نہیں ہوں گے۔ خاص طور سے زید اورسارہ اپنی لڑکی حیاء کی خاطر حلالہ کرانا چاہتے ہیں۔ (۱) کیا شریعت اس طرح کی سماجی وجوہات کی بناء پر والدین کے راضی نہ ہونے کی وجہ سے حلالہ کرنے سے منع کرتی ہے؟ (۲) اگر زید اور سارہ والدین کی خواہش کے برخلاف حلالہ کراتے ہیں تو کیا زید اورسارہ شریعت کی رو سے والدین کی نافرمانی کا گناہ پائیں گے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 936/ د= 54/ ک

    (۱) زید کی جانب سے سارہ کو طلاق مل جانے پر بعد عدت سارہ کو دوسری جگہ نکاح کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا وہ جس مرد سے نکاح کرنا چاہے کرسکتی ہے، بلا کسی شرط کے دوسرے شخص سے نکاح ہوجانے کے بعد اگر وہ بعد ہمبستری طلاق دیدیتا ہے تو سارہ اپنی عدت دوبارہ پوری کرکے زید سے بھی نکاح کرنے کی مجاز ہوجائے گی۔ سارہ کا اس طرح دوسری جگہ اپنا نکاح کرنا ذاتی حق ہے والدین کی رضامندی ضروری نہیں ہے۔

    (۲) بربنائے ضرورت نافرمانی کا گناہ نہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند