• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 4273

    عنوان:

    میری بہن کے شوہر نے اسے رخصتی سے پہلے ہی طلاق دیدی تھی، اب پھر وہ اسے واپس لے جانا چاہتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اب ہمیں کیا کرنا پڑے گا؟

    سوال:

    میری بہن کے شوہر نے اسے رخصتی سے پہلے ہی طلاق دیدی تھی، اب پھر وہ اسے واپس لے جانا چاہتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اب ہمیں کیا کرنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 4273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 342=342/ م

    اگر شوہر نے رخصتی سے پہلے یعنی خلوت و جماع سے پہلے ہی ایک طلاق دیدی تھی تو اس ایک طلاق کی وجہ سے بیوی بائنہ ہوگئی، اب شوہر اگر واپس لے جانا چاہتا ہے تو نکاح جدید کے ذریعہ ساتھ لے جاسکتا ہے، بغیر نکاح کے درست نہیں، اور اگر ایک ہی کلمہ میں تین طلاق دیدی تھی تو بغیر حلالہ شرعی کے دوبارہ نکاح نہیں ہوسکتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند