• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 4257

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ میں نے غصہ سے اپنی بیوی کو ایک بار کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتاہوں اور پھر خاموش ہوگیا، کیا ایک بار کہنے سے میری بیوی کو طلاق ہوجائے گی؟ برا ہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ایک بار طلاق کہنے سے کیا ہوتاہے؟ اس بارے میں بھی بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 479=447/ ل

    صورت مسئولہ میں ایک طلاق رجعی آپ کی بیوی پر واقع ہوگئی اور تاوقت عدت آپ کو رجعت کا حق حاصل ہوگا اور رجعت کی صورت یہ ہوگی آپ دو گواہوں کے سامنے یہ کہیں کہ میں نے اپنی بیوی سے رجوع کیا یا پھر پہلے جس طرح میاں بیوی کی طرح رہتے تھے اسی طرح رہنا شروع کردیں۔

    نوٹ: مذکور فی الجواب طریقہ رجوع کا عدت کے اندر اندر رجوع کرنے کا ہے اگر عدت پوری ہوگئی اور رجوع نہیں کیا تو رجوع کرنے کے لیے نکاح جدید تراضی طرفین سے کرنا ضروری ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند