• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 3835

    عنوان:

    براہ کرم، طلاق اور اس کے شرائط کے بارے میں بتائیں۔ کیا ایک وقت میں غصہ سے تین طلاق کہنے پر مکمل طلاق ہوجائے گی؟

    سوال:

    براہ کرم، طلاق اور اس کے شرائط کے بارے میں بتائیں۔ کیا ایک وقت میں غصہ سے تین طلاق کہنے پر مکمل طلاق ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 3835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 382/ ل= 361/ ل

     

    ایک وقت میں غصہ کی حالت میں تین طلاق دینے سے تینوں طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں اور بیوی مغلظہ بائنہ ہوجاتی ہے، بغیر حلالہ شرعی اس سے دوبارہ نکاح کرنا حرام ہوگا، اس لیے اگر آدمی کو طلاق دینے کی ضرورت ہو تو ایک طلاق دینی چاہیے تاکہ اگر رجعت کرنا چاہے تو تاوقت عدت بغیر نکاح کے اور عدت کے بعد نکاح کرکے اس کو اپنی زوجیت میں لاسکے۔ طلاق کے بے شمار مسائل ہیں اگر طلاق کاارادہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ عملی اقدام سے پہلے مسئلہ معلوم کرلیا جائے تاکہ آئندہ پشیمانی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند