• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 3825

    عنوان:

    اگر کوئی اپنی بیوی سے کہتاہے : میں تمہارے بارے میں فیصلہ کرتا ہوں، اور یہ کہہ کر اگر اس کا مقصد اس کو طلاق کی دھمکی دینی ہو ، لیکن در حقیقت وہ اس کو طلاق نہیں دے رہا ہو، تو کیا ایسا کہنے سے نکاح پر اثر پڑے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 500/ د= 446/ د

    فیصلہ کرتا ہوں کا جملہ کنائی الفاظ میں سے ہے، اگر شوہر نے طلاق دینے کی نیت سے نہیں کہا ہے تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند