• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 3527

    عنوان:

    اگر سسر اپنی بہو کا بوسہ لے اور اس کو مس کرے (جبکہ مجامعت وغیرہ نہ کرے) تو کیا بیوی کے اپنے شوہر کو یہ بتانے پر شوہر اس کو اپنی بیوی مان سکتاہے یا نہیں؟ اپنی بیوی سے یہ حقیقت سننے کے بعد شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اور خود اپنے باپ کے ساتھ کیسا سلوک کرے گا؟ اس طرح کی حرکت سے بچنے کے لیے آئندہ کیا قدم اٹھایا جانا چاہئے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 619/ ھ= 133/ ھ

    مقامی علمائے کرام اصحابِ فتویٰ حضرات سے کہیے کہ وہ شوہر بیوی اور خسر کے بیانات لے لیں گے اس کے بعد شرعی حکم سے آگاہ کردیں گے۔ بیانات لینے کے بعد وہحضرات یہاں سے کچھ معلوم کرنا چاہیں تو اس میں بھی کچھ مضائقہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند