• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 3425

    عنوان:

    طویل عرصے سے میاں بیوی نہ تو ملے ہوں،نہ کسی بھی ذریعہ سے رابطہ قائم گیا ہواور نہ ہی خط و کتابت ہوئی ہواور دونوں الگ الگ شہر میں رہتے ہوں تو کیا طلاق ہوجائے گی؟ کتنے وقت کے بعد طلاق واقع ہوجائے گی؟

    سوال:

    طویل عرصے سے میاں بیوی نہ تو ملے ہوں،نہ کسی بھی ذریعہ سے رابطہ قائم گیا ہواور نہ ہی خط و کتابت ہوئی ہواور دونوں الگ الگ شہر میں رہتے ہوں تو کیا طلاق ہوجائے گی؟ کتنے وقت کے بعد طلاق واقع ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 3425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 254/ ج= 243/ ج

    محض اس وجہ سے کہ میاں بیوی طویل عرصہ ہوگیا باہم ملے نہیں اور نہ ہی ان کے درمیان کوئی واسطہ ہے طلاق واقع نہ ہوگی۔ طلاق تو اس وقت واقع ہوگی جب شوہر طلاق دے گا جدائی خواہ کتنی ہی طویل ہوجائے طلاق واقع نہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند