معاشرت - طلاق و خلع

Pakistan

سوال # 2847

سوال یہ ہے کہ ہماری ہمشیرہ کو ان کے شوہر نے تین بار یہ الفاظ کہاہے : میں تجھے آزاد کرتاہوں: کیا ان الفاظ سے طلاق ہوجائے گی یا نہیں؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

Published on: Feb 27, 2008

جواب # 2847

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 96/ ل= 97/ ل


 


اگر مذکورہ بالا واقعہ صحیح ہے تو تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اب بغیر حلالہ شرعی دونوں کا ایک ساتھ رہنا حرام ہوگا، لقولہ تعالیٰ: ﴿فَاِنْ طَللَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہ مِنْ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہ﴾ الآیة


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات