معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 172754
جواب نمبر: 17275401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1487-1255/L=01/1441
بیوی کو ”جا میری بہن“ کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، نکاح بدستور باقی ہے؛ البتہ ایسا کہنا مکروہ ہے، اس سے بچنا چاہئے۔ لو قال لہا: أنت أمي لا یکون مظاہرا وینبغي أن یکون مکروہا ومثلہ أن یقول: یا ابنتي ویا أختي ونحوہ ۔ (الفتاوی الہندیة ۱/۵۰۷)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
شوہر نے ایک سادہ کا غذ میں اپنے دسخط کے ساتھ تین طلاق تحریر کرکے بھیجا ہے، کیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟
2827 مناظرکیا نکاح شوہر کے بغیر بھی ختم کیا جاسکتا ہے؟
11899 مناظرکیا
طلاق میں بیوی کی قسم وحلف کا اعتبار ہوگا؟
اگر
کوئی اپنی بیوی کو بولے کہ تم اگر گھر سے میری اجازت کے بغیر باہر نکل گئی تو تم
مجھ پر طلاق ہو۔ اب اگر شوہر اپنی یہ شرط ختم کرنا چاہتاہو توکیا ختم کرسکتاہے،
اور اپنی بیوی کو شرط کے ہٹانے کا بولنا لازم ہے؟
حالت حیض میں دی جانے والی طلاق كا حكم
5865 مناظرمیرا سوال طلاق کے ایک مسئلہ سے متعلق ہے۔ میرے سسر میرے شوہر کو ہر طریقہ سے حکم دے رہے ہیں کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دو۔ وجہ اس کی یہ بتاتے ہیں کہ یہ مجھ سے بدتمیزی کرتی ہے۔ میرے میاں مجھے طلاق نہیں دینا چاہتے،کیوں کہ ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔ میرے سسر کہتے ہیں کہ شریعت میں باپ کے حکم پر بے وجہ بھی طلاق ہر صورت دینی ہوتی ہے۔ علمائے دین کیا کہتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں (ذرا جلدی جوا ب عنایت فرمائیے گا مہربانی ہوگی) تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں: میری شادی کے دو تین ہفتہ کے بعد میرے سسرال والے واپس امریکہ چلے گئے تھے اب سات مہینہ بعد میرے شوہر کے آنے کا ہوا تو اس سے (تین ہفتہ) پہلے میرے سسر پاکستان آگئے۔ دو ہفتے تو صحیح گزرے۔ میرے شوہر کے آنے سے ایک ہفتہ پہلے میرے سسر نے مجھے بلا کر کہا تمہیں میرے گھر میرا غلام بن کر رہنا ہوگا اور تمہارے بارے میں فیصلہ تمہارا شوہر نہیں بلکہ میں کروں گا۔ وہ میرے شوہر اور میری اچھی بات چیت کو بھی اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے غیر ضروری خیال کرتے ہیں۔ پھر کہا کہ میں اورمیرا بیٹا ایک ہیں تم کہاں فٹ ہوتی ہو فیصلہ کرکے بتا دو۔ فیصلہ میں نہیں کرسکتی جس پر دوسرے دن مجھے بلا کر کہا کہ تم نے فیصلہ نہیں کیا تم مجھے جوا بدہ ہو میری محکوم ہو وغیرہ۔ جس پر میں نے کہا کہ میرا فیصلہ میرا اللہ کرائے گا میں اس انتظار میں ہوں اور یہ کہ آپ میرے اللہ نہیں ہیں کہ جس کو میں جواب دہ ہوں۔ میری اس بات کو یہ وجہ بناتے ہیں میری بدتمیزی کی۔ پھر غصہ سے مجھے گھر سے نکل جانے کو کہا اور یہ کہ تمہیں طلاق مل جائے گی تمہیں بچے بھی ہوگئے تب بھی طلاق دلواؤں گا ، آدھے گھنٹہ تک مجھے طلاق دلوانے کی باتیں کرتے رہے۔ میرے شوہر کے آنے پر ان کو بھی میری غیر موجودگی میں طلاق کی بات پر لے آئے۔ میرے میاں مجھے طلاق نہیں دینا چاہتے، اس لیے کہا کہ معافی، میری بیوی معافی مانگ لے گی اورمیرے اپنے شوہر کے کہنے پر ان کی خوشی کے لیے غلطی نہ ہونے کے باوجود میں نے معافی مانگی۔ لیکن پھر بھی یہی کہتے ہیں اس کوطلاق دے دو، اور اب مجھے میرے ماں باپ کے گھر میرے سارے سامان کے ساتھ بھجوادیا ہے۔
3257 مناظرمیں آپ یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میں یہ بتایا ہے کہ fatwa ID=18839 آپ نے میرے شوہر کے عقیدے شرکیہ ہیں، کیا میرا نکاح میرے شوہر سے قائم ہے؟ یا ختم ہوگیا ہے، اگر ختم ہوگیا ہے تو کیا عدت بھی گزارنی ہوگی شوہر کے گھر؟
2288 مناظر