• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 171362

    عنوان: طلاق كی نیت كے بغیر كنائی الفاظ پر ہاں كہنے كا حكم؟

    سوال: میری اہلیہ سے لڑائی ہوگئی جس کے بعد اہلیہ نے غصے میں یہ کہہ دیا کہ میری والدہ آرہی ہیں میں ان کے ساتھ گھر پر چلی جارہی ہوں۔ جاؤں نا؟ جس پر میں نے صرف ہاں کہا طلاق کی نیت بالکل نہ تھی محض بحث کہ خاتمے کے لئے کہا تو کیا طلاق واقع ہوگی؟

    جواب نمبر: 171362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1169-1030/L=11/1440

    صورتِ مسئولہ میں اگر آپ نے بغیر طلاق کی نیت سے صرف ہاں کہہ دیا تھا تو اس سے کوئی طلاق بیوی پر واقع نہیں ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند