• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 16651

    عنوان:

    میری ایک بہن ہے، اس کا شوہر اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا، اور اس کو کوئی تین دفعہ باری باری ایک ایک کرکے کہہ چکا ہے کہ میں نے تمہیں طلاق دی۔ اب آپ یہ بتا دیں کہ کیا اس طرح طلاق ہوجاتی ہے یا اکٹھا تین بار کہنے سے ہوتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1651=1350-10/1430

    الگ الگ طلاق دینے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، طلاق کے وقوع کے لیے اکٹھا تین بار کہنا ضروری نہیں، پس اگر آپ کے بہنوئی نے تین دفعہ باری باری ایک ایک کرکے آپ کی بہن کو طلاق دیدی ہے تو تین طلاق آپ کی بہن پر واقع ہوگئی اور وہ مغلظہ بائنہ ہوکر اپنے شوہر پر حرام ہوگئی، ان دونوں کا نکاح ختم ہوچکا، اب بغیر حلالہ شرعی ان دونوں کا مثل زوجین (میاں بیوی) کے رہنا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند