• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 165635

    عنوان: اگر کوئی غیر شادی شدہ مرد یوں کہے کہ میں اپنے بیوی کو طلاق دے دوں گا تو کیا بعد النکاح طلاق واقع ہوجائے گی؟

    سوال: اگر کوئی غیر شادی شدہ مرد یوں کہے کہ میں اپنے بیوی کو طلاق دے دوں گا تو کیا بعد النکاح طلاق واقع ہوجائے گی؟یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 132-123/H=2/1440

    اگر صرف یہی کہا تھا کہ ”میں اپنی بیوی کو طلاق دے دوں گا“ اور اِس جملہ کے علاوہ کوئی لفظ بہ سلسلہٴ طلاق نہیں کہا تھا تو محض مذکورہ فی السوال جملہ کے بول دینے کی وجہ سے نکاح کے بعد کسی قسم کی طلاق واقع نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند