• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 164595

    عنوان: رخصتی سے پہلے طلاق کی صورت میں نصف مہر واجب ہوتا ہے

    سوال: اگر شادی ہوئی ہو اور رخصتی نا ہوئی ہوئی اور مباشرت نہ ہوئی ہو تو طلاق ہو جائے تو نصف حق مہر دینا ہوتا ہے ، میرے نکاح کے وقت چار چوڑیاں طلائی لکھوائی گئیں لیکن وزن درج نہ تھا کیا میں کسی بھی وزن کی دو چوڑیاں دے کر اپنا قول پورا کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 164595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1413-1206/D=12/1439

    جی ہاں مذکورہ صورت میں نصف مہر کی ادائیگی لازم ہوگی، متوسط درجہ کی چوڑیاں جو متعارف ہوں ایسی دو چوڑیاں دیدینے سے ادائیگی مہر ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند