• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 164337

    عنوان: فون پر گفتگو کرتے ہوئے غصے میں ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے كنائی الفاظ مثلاً میرا تجھ سے کوئی واسطہ نہیں كہنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کے گھر چند دنوں کے لیے بھیجا تھا اور اس کی بیوی نے واپسی آنے میں دیر کردی تو اس شخص نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے غصے میں ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے کنایہ الفاظ مثلاً میرا تجھ سے کوئی واسطہ نہیں ہے مت آ اپنے میکے ہی رہ لے استعمال کرے اور طلاق کا پہلے کوئی ارادہ نہ تھا اور اس کو اس چیز کا بھی علم نہیں تھا کہ ایسے الفاظ استعمال کرنے سے نکاح میں فرق آجائے گا تو کیا حکم ہے اور یہ سب اپنے میکے سے آنے میں دیر کرنے کی وجہ سے ہوا برائے مہربانی مدلل جواب عنایت فرمائیں آپکی عین نوازش ہوگی۔ فقط والسلام

    جواب نمبر: 164337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1386-1212/D=12/1439

    صورت مسئولہ میں (۱) میرا تجھ سے کوئی واسطہ نہیں ہے

    (۲) مت آ اپنے میکے میں رہ لے

    یہ دونوں جملے طلاق کے لیے کنایہ ہیں جس میں نیت کرنے سے طلاق واقع ہوتی ہے پس ان دونوں جملوں میں سے کسی ایک سے یا دونوں سے طلاق کی نیت کرنے سے ایک طلاق بائنہ واقع ہوجائے گی اور نیت نہ ہونے کی صورت میں کوئی طلاق نہ پڑے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند