• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 162669

    عنوان: مجھے بہت پہلے طلاق دیدینی چاہئے تھی، کیا ایسا بیوی سے بولنے پر طلاق ہو جاتی ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میری بیوی سے جھگڑا ہوگیا اور میں نے غصے میں کہا مجھے بہت پہلے طلاق دیدینی چاہئے تھی، اور کہا اپنے بھائی کو بلالے جو اور فیصلہ کرلینا جو بھی کرنا ہوگا۔ میں بہت پریشان ہوں۔ میں نے مذکورہ بالا الفاظ طلاق کی نیت سے نہیں کہے۔ میرے دو بچے ہیں۔ مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1166-1044/M=9/1439

    بیوی سے جھگڑے کے دوران غصے میں آپ نے اگر صرف مذکورہ الفاظ بولے ہیں تو ان الفاظ سے بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، آئندہ اپنے غصے پر قابو رکھیں اور طلاق کا لفظ استعمال کرنے سے مکمل احتیاط کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند