معاشرت - طلاق و خلع

India

سوال # 161747

شوہر باہر ملک قطر میں رہتا ہے اور اس کی بیوی نے بولا مجھے چھوڑ دو، تو شوہر نے بیوی کو موبائل پر دو بار طلاق دے دی، تو کیا طلاق ہوگئی؟ کیا دوبارہ نکاح کرکے دونوں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں؟ مکمل وضاحت فرمادیں دلیل کے ساتھ؟

Published on: Jun 7, 2018

جواب # 161747

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1016-827/B=9/1439



اگر دو صریح طلاق دی ہے تو عدت کے اندر رجعت کرکے بیوی کے ساتھ رہ سکتا ہے، کسی نکاح کی ضرورت نہیں۔ نہ حلالہ کی ضرورت ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات