• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 158789

    عنوان: صحبت یا خلوت صحیحہ کے بعد طلاق دینے کی صورت میں شوہر کے ذمہ مہر کی ادائے گی ضروری ہوتی ہے

    سوال: اسلا م علیکم وحمت للہ و بر کاۃ بیوی کو اگراس کے غلط کردار ( غیر مردوں کے سا ۃ ٹیلی فونک رابطوں اور تعلق کی وجہ سے جن کے نا قا بل ترد ید ثبوت شوھر کے پاس مو جود ھوں ، کیوجہ سے طلاق دی جا یے تو اس صورت میں بھی شریعت کے لحا ظ سے بیوی کو پورا مہر واپس کر د ینا شوھر کے لیے لازمی ٹہرتا ہے کیا ؟ واضح رہے کہ مند ر جہ بالا طلاق سے پھلے بیوی کو اصلاح اور معافی کے کیً بار مو اقع بھی دیے گےً ھوں۔ شرعی حوالہ جات کے ساتھ رھنمایً فرما کر ثواب دارین حاصل کریں جزاکم اللہ خیر

    جواب نمبر: 158789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 533-430/sd=5/1439

    صحبت یا خلوت صحیحہ کے بعد طلاق دینے کی صورت میں شوہر کے ذمہ مہر کی ادائے گی ضروری ہوتی ہے ، خواہ بیوی کے غلط کردار کی وجہ سے طلاق دی جائے ،بیوی کے غلط کردار کی وجہ سے طلاق دینے کی وجہ سے شوہر کے ذمہ سے مہر معاف نہیں ہو تا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند