• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 157128

    عنوان: ’’بیوی کے گھر والوں سے کہنا کہ اسے اپنے گھر لیجاوٴ‘‘ كیا اس سے طلاق واقع ہوجائے گی؟

    سوال: اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے لڑے اور پانچ بار قسم کھائے کہ میں زہر کی گولیاں کھاوٴں گی تاکہ مر جاوٴں، پھر وہ گولیاں نہیں کھائی، اور شوہر اُس وقت گھر والوں سے کہے کہ اس کو اپنے گھر لے جاوٴ۔ اس کا کیا حکم ہے؟ طلاق ہوئی کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 157128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:321-275/D=4/1439

    بیوی کے گھر والوں سے کہنا کہ اسے اپنے گھر لیجاوٴ اگر شوہر نے طلاق کی نیت سے کہا ہوگا تو ایک طلاق بائن واقع ہوگئی اور اگر نیت نہ ہو تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند